پنڈدادنخان پولیس کی بروقت کارروائی، ڈمپر ڈرائیور کو قتل کرنے والا مبینہ قاتل گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او ملک مطلوب حسین کی بروقت کارروائی، چنیوٹ سے چھینا گیا ڈمپر برآمد، مبینہ طور پر ڈمپر ڈرائیور کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرکے لاش برآمد کر لی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 15 کال کی اطلاع پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ للِہ ملک مطلوب حسین نے ڈمپر برآمد کر کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر ماٹن کے ایریا سے ڈمپر کے ڈرائیور جس کو مبینہ طور ڈمپر چھننے کے دوران قتل کیا گیا تھا کی لاش برآمد کر لی۔
سماجی حلقوں نے بروقت کارروائی پر تھانہ للِہ ٹاؤن پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔