پنڈدادنخان میں پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، کندوال سے گھٹیرہ برادری ن لیگ میں شامل

0 65

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن کے علاقہ تھل میں پی ٹی آئی کو بیک ٹو بیک سیاسی جھٹکے ، کندوال سے گھٹیرہ برادری ن لیگ میں شامل، 10 مارچ تک علاقہ تھل کی بڑی صلح کی اطلاعات، سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی، ملک غفور ریحان کندوال متحرک، پاکستان تحریک انصاف اپنی وکٹیں بچانے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان، سابق ایم پی اے پی پی27 حاجی ناصر محمود للِہ، ملک غفور ریحان کندوال کی کاوشوں سے سرکردہ شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

للِہ ٹاؤن سے نوشیروان خان مسوال کے بعد کندوال سے گھٹیرہ برادری کے ملک سپارس ڈاکٹر رئیس حاجی قیوم ملک گل محمد ظل حسنین ملک عرفان نے ریحان گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان اور سابق ایم پی اے پی پی27 حاجی ناصر محمود للِہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

علاقہ تھل میں سیاسی درجہ حرارت بلند ہوتا جا ر ہا ہے جبکہ ذرائع نے 10 مارچ تک علاقہ میں اہم صلح ہونے کی اطلاعات دی ہیں جس سے علاقہ تھل کی سیاست میں بڑا بریک تھرو متوقع ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن مزید مضبوط اور پاکستان تحریک انصاف کو مزید مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.