پنڈدادنخان کے اکلوتے نادرا آفس میں جگہ کی کمی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان کے اکلوتے نادرا آفس میں جگہ کی کمی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، موسم گرما سے پہلے آفس کسی کھلی اور سایہ دار جگہ پر شفٹ کیا جائے۔ سماجی حلقے
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں پانچ لاکھ سے زائد آبادی کیلئے اکلوتا نادرا آفس جگہ کی کمی کے باعث تحصیل بھر سے آنے والے خواتین وحضرات کیلئے مشکلات کا سبب بنا چکا ہے۔
پنڈدادنخان نادرا آفس اس وقت میں جہلم روڈ پر قائم ہے جہاں پر جگہ کی کمی کے باعث ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان، انجمن تاجران تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان مرکزی امن کمیٹی رفاعی سماجی تنظیموں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما سے پہلے نادرا افس کسی کھلی اور محفوظ جگہ پر شفٹ کیا جائے تا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی پیدا ہو۔