ضمنی الیکشن؛ آستانہ عالیہ جلالپور شریف نے کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ سید قمر حیدر

0 75

پنڈدادنخان: آستانہ عالیہ جلالپور شریف نے ضمنی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا، ہمارے سیاسی فیصلے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب نوابزادہ سید شمس حیدر کی مشاورت کے بغیر ممکن نہیں اور وہ غیر ملکی دورے پر ہیں ان کی وطن واپسی کے بعد سادات خاندان کی باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سید شمس حیدر کے بھائی سابق ناظم یونین کونسل جلالپور شریف سید قمر حیدر نے تحصیل پنڈدادنخان کے سینئر صحافی صفر علی خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے ہر امیدوار کو ہر خاص وعام سے ملاقات کا حق حاصل ہے مگر ملاقات کو اذ خود حمایت سے منسوب کردینا قابل افسوس ہے۔

صفر علی خان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ نہ صرف فواد چوہدری بلکہ سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان و آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 67جہلم چوہدری عابد اشرف جوتانہ سمیت مختلف امیدواران نے ہمارے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں مگر ہر آنے والے وفد کوسابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ سید شمس حیدر کی وطن واپسی کے بعد سیاسی فیصلے کا عندیہ دیا ہے۔

سابق ناظم یونین کونسل جلالپور شریف سید قمر حیدر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا سادات خاندان کی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 67جہلم فواد چوہدری کی حمایت کے اعلان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.