طالبہ کو ہراساں کرنے والے دو اوباش لڑکوں کیخلاف مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

0 63

پنڈدادنخان پولیس کی بروقت کارروائی، طالبہ کو ہراساں کرنے والے دو اوباش لڑکوں پر مقدمہ درج، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان چوہدری عبدالرحمٰن کی قیادت میں انچارج سٹی چوکی شاہد امجد ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے دو اوباش لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

طالبہ ٹیوشن سے گھر واپس آرہی تھی کہ طارق چوک میں تراب اور عبداللہ نامی لڑکوں نے طالبہ کو ہراساں کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان چوہدری عبدالرحمٰن، انچارج سٹی چوکی شاہد امجد، راجہ نیر عباس، چوہدری شعیب، ملک نصیر کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.