الیکشن کمیشن نے جہلم کے حلقہ این اے 67 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

پنڈدادنخان: الیکشن کمیشن نے جہلم سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جن حلقوں میں پولنگ ہونی ہے ان میں این اے 67 جہلم، این اے 4 سوات، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25 نوشہرہ، این اے 24 نوشہرہ این اے 32 کو ہاٹ ، این اے 38 ڈی آئی خان، این اے 43 کے پی کے، این اے 52 اسلام آباد، این اے 53 اسلام آباد، این اے 54 اسلام آباد، این اے 57 راولپنڈی، این اے 59 راولپنڈی، این اے 60 راولپنڈی، این اے 62 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی اور این اے 97 بھکر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 فروری جبکہ ان کی جانچ پڑتال 13 فروری کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 16 فروری جبکہ ان پر اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 20 فروری کو ہوں گے۔
امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 21 فروری جبکہ کاغذات نامزدگی 22 فروری کو واپس لئے جاسکیں گے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو الاٹ کئے جائیں گے۔