گھر میں آتشزدگی سے 100 سالہ خاتون جاں بحق

راولپنڈی:ڈھوک کالا خان میں گھر میں آتشزدگی سے 100 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون رات کو گیس ہیٹر جلا کر سوگئی تھی جس کے باعث گیس ہیٹر کے قریب پڑے کپڑوں نے آگ پکڑی جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ جس سے 100 سالہ خاتون جاں بحق اور ایک خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ گھر میں موجود رابعہ نامی دوسری خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والی خاتون کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ادھر اسلام آباد میں کھنہ پل میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں آگ لگنے سے چار دکانیں مکمل جل کر راکھ ہو گئی تھی ۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور شدت اختیار کر گئی جس کے باعث جوتوں اور کپڑوں کی دکانیں مکمل جل گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تھا۔