کھیوڑہ کے شہریوں نے ہیوی ٹریفک دن کے وقت بھی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا

0 37

کھیوڑہ کے شہریوں نے ہیوی ٹریفک دن کے وقت بھی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا، کھیوڑہ بائی پاس بننا بھی بہت ضروری ہے مگر بائی پاس کی منظوری اور بننے تک کافی وقت لگے گا، ہیوی ٹریفک بندش کی وجہ سے شہر میں کاروباری و دیہاڑی دار طبقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل کھیوڑہ پہاڑی میں خوفناک حادثہ پیش آنے کی وجہ سے دلہا دلہن سمیت سات افراد شہید ہو گئے تھے جس پر شہریوں نے شہر کی مین روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس لے کر مطالبہ کیا کہ دن کو شہر میں بڑی گاڑیوں پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے۔

ڈی سی جہلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر میں دن کے وقت ہیوی ٹریفک داخلے پر پابندی لگا دی جب شہر میں دن کے وقت گاڑیوں پر پابندی لگی تو نمک جپسم کوئلہ کا کام کرنے والا دیہاڑی دار طبقہ منی جپسم کی فیکٹریوں میں مزدوری کرنے والے لوگ شدید متاثر ہونے لگے دیہاڑی دار طبقہ اور کاروباری مراکز کی دن بدن کاروبار کم پڑنے لگے۔

ملک زاہد سٹی صدر مسلم لیگ ن نے کھیوڑہ کے محلہ دھمرایا میں ایک تقریب منعقد کی جس میں تقریب کی صدارت ملک مصدق حسنین اسلم سابق چیئرمین کھیوڑہ نے کی ملک فیصل عباس سابق چیئرمین ملک آصف کھوکھر معروف صحافی و سماجی شخصیت ملک وقار عباس رہنما پی ٹی آئی ملک باصر کھوکھر امیدوار چیئرمین ملک خالد سابق مزدور رہنما وسابق جنرل سیکرٹری وپی ایم ڈی سی ورکریونین چوہدری طاہر عباس معروف بزنس مین حاجی اعجاز احمد ملک رہنما جماعت اسلامی وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک علی اصغر سابق کونسلرراجہ عبدالحمید صدر جپسم فیکٹری یونین وقار حسین نقشبندی راجہ اصغر سابق کونسلر مہر تصور سابق کونسلر حاجی اسحاق سابق کونسلر و دیگر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار اور اتفاق رائے قرارداد منظور کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ دن کے وقت بھی ہیوی ٹریفک بحال کریں مگر قانون کے مطابق اوورلوڈنگ بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوز کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھیں پرانی بلدیہ کی جگہ کھیوڑہ شہر کی ملکیت تھی اس جگہ سمال انڈسٹریز سے واپس کھیوڑہ شہر کی ملکیت کروانے کے لیے ہرپلیٹ فورم پر آواز بلند کریں گے اور مالکانہ حقوق شہریوں کا حق ہے مالکانہ حقوق شہریوں کو دلواکے رہیں گے۔

ملک فیصل عباس سابق چیئرمین شہر میں دن کے وقت ہیوی چلانے کی قرارداد پیش کی جو کہ شہریوں اور مقررین نے اتفاق رائے سے کامیاب کی اور ہیوی ٹریفک کی فوری بحالی کے لیے ملک مصدق حسنین اسلم کی سربراہی میں وفد ڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے ملاقات کر کے ٹریفک کھولنے کے احکامات جاری کروائیں گے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہیوی ٹریفک دن کو بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کاروباری شدید متاثر ہونے سے بچ سکیں اور مزدور طبقہ فاقہ کشی کا مزید شکار نہ ہو تقریب میں جپسم فیکٹریوں کے مالکان سالٹ ڈیلرز ہوٹل مالکان ڈرائیورز ٹرانسپوٹرز و دیگر شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.