ڈومیلی میں جرائم کی بیخ کنی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او نازیہ کوثر

0 41

ڈومیلی: آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع میں خاتون ایس ایچ اوز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی میں بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے نازیہ کوثر کو بطور ایس ایچ او تعینات کر دیاگیا۔

ڈومیلی تھانہ میں تعینات ہونے کے بعد صحافیوں کے وفد نے ایس ایچ او سے ملاقات کی، تھانہ ڈومیلی تعیناتی پر صحافیوں کے وفد نے خوش آمدید کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ ڈومیلی شہر کے تاجروں اور سماجی شخصیات نے بھی نئی تعینات ہونے والی ایس ایچ او سے ملاقات کی خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایس ایچ او نازیہ کوثر کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور پولیس کے درمیان روابط سے علاقے میں جرائم سمیت دیگر ایشو پر کافی کمی آسکے گی، علاقے میں کسی قسم کے جرائم پیشہ عناصر کی شکایات کریں بروقت کارروائی ہوگی۔ ڈومیلی میں جرائم کی بیخ کنی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.