این اے 61 کا 35 سالوں سے بند مائیک فواد کی صورت میں پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ فیصل چوہدری

0 54

پنڈدادنخان: چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ این اے 61 کا 35 سالوں سے بند مائیک آج چوہدری فواد حسین کی صورت میں پوری دنیا میں گونج رہا ہے، تحصیل کی تعمیر وترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور تحصیل کو ڈیول کیرج وے، جلالپور نہر، ٹراما سینٹر، پاسپورٹ آفس، ای او بی آئی آفس، رابطہ لنک روڈ، واٹر سپلائی منصوبے، یونیورسٹی کی کلاسز دے کر ترقی کی راہ پر ڈال دیاہے۔

سینئر رہنما تحریک انصاف چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے حلقہ این 61 کی عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور تحصیل پنڈدادنخان کی باشعور عوام ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ عمران خان تحصیل پنڈدادنخان کے محسن ہیں جن کی وجہ سے تحصیل میں ترقی کا دور شروع ہوا۔

چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ آج بھیرہ سے معروف روحانی اور بابرکت شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں جو کہ ایک شاندار آغاز ہے،آنے والے دنوں میں بڑے سرپراز ملیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.