پنڈدادنخان میں فائرنگ سے چوہدری اعجاز نمبردار شدید زخمی

پنڈدادنخان: آدوال گاوں میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، فائرنگ کے نیچے میں معروف سماجی رہنما چوہدری اعجاز نمبردار شدید زخمی، راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں آدوال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نیچے میں معروف سماجی رہنما چوہدری اعجاز نمبردار شدید زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔
چوہدری اعجاز کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ آدوال گاؤں میں عرصہ دراز سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور کئی ماہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
سماجی حلقوں نے آدوال گاؤں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اعلی حکام سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔