پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز گرفتار

گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 5 قمار باز گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 12 ہزار 230 روپے، 5موبائل فونز برآمد کر لئے، موقعہ سی6 بیٹر بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 5 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان خالد، شاہد، ملک عارب، مسعود اور عادل شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 12 ہزار 230 روپے، 05موبائل فونز برآمد، موقعہ سی6 بیٹر بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔