منگلا کینٹ میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد، کور کمانڈر منگلا کی شرکت

منگلا: منگلا کینٹ میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جس میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، بیڈ منٹن، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، سکواش، مسٹرفٹ، فٹ سال، شوٹنگ، بولنگ، لیڈیز واک اینڈ کڈز گالا شامل تھے، منعقد کیے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تھے۔
اس موقع پرکمانڈرمنگلا کور نے افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھوں،جوانوں اور بچوں کی زندگی میں جسمانی فٹنس نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل فوجی زندگی کا اہم جزو ہے جس سے اُن میں جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک، سپرٹ اور لیڈر شپ جیسی خصوصیات بھی پیدا ہوتی ہیں۔ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں۔ چنانچہ کھیلوں کے انعقاد میں بھی ان کی شمولیت کو ہر صورت یقینی بنانا ضروری ہے۔
کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔