دینہ میں درزی کی دوکان میں آتشزدگی، قیمتی کپڑے، مشینیں اور دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

0 13

دینہ: منگلا روڈ پر صبح سویرے ٹیلرز کی شاپ پر آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، قیمتی کپڑے، مشینیں، استریاں اور دیگر اشیاء راکھ کا ڈھیر بن گئی، مالیت کا نقصان 8لاکھ سے زائد بتایا جاتا ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں منگلا روڈ پر واقع تنویر مارکیٹ میں فرینڈز ٹیلر ز کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس سے دوکان میں پڑے قیمتی کپڑے، مشینیں استریاں اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، نقصان کی کل مالیت 8لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور مقامی لوگ پہنچ گئے جنہوں نے کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا، بروقت امدادی کارروائی کے باعث دیگر دوکانیں جلنے سے بچ گئیں۔

متاثرہ مالک ثاقب علی ولد عبدالرشید سکنہ مجاہد سٹریٹ نے پولیس کو بتایا کہ میری دوکان کے تالے غائب تھے میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں پتہ نہیں کس نے آگ لگا دی میری دوکان پر شادی کے کپڑے تھے جو میں نے آڈر پر لے رکھے تھے میرا کافی نقصان ہو گیا ہے جس پر پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.