دینہ میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 16 سالہ لڑکا جاں بحق، ساتھی زخمی

0 17

دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار گاڑی نے 2 موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن دینہ کے رہائشی حکم خان کا بیٹا عامر خان عمر تقریباً 16 سال اپنے کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ نکودر کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی نے دونوں کو کچل ڈالا۔

حادثہ سے عامر خان جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا، ڈرائیور گاڑی سمیت غائب ہو گیا، بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.