چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر سے دینہ کے سابق کونسلر مسعود الحسن بٹ کا موٹرسائیکل چوری

0 10

دینہ کے سابق جنرل کونسلر مسعود الحسن بٹ کا موٹرسائیکل 125 چوری، سابق کونسلر چک اکا اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے کے لیے گیا ہوا تھا جب گھر واپس آنے کے لیے اسٹیڈیم سے بار نکلا تو موٹر سائیکل غائب تھا، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگلا روڈ دینہ ہڈالی کے سابق جنرل کونسلر مسعود الحسن بٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے چک اکا اسٹیڈیم میں گئے، کرکٹ کھیلنے کے بعد جب گھر واپس آنے کے لیے اسٹیڈیم سے باہر نکلے تو ان کا موٹرسائیکل 125 نمبری AML-7485 غائب تھا۔

کافی تلاش کرنے کے بعد کچھ پتا نہ چل سکا، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر کے موٹرسائیکل چور کی تلاش شروع کر دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.