عوام کیلئے ایک اور بری خبر، ڈریپ نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کر دی

0 198

دینہ: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کینسر، نفسیاتی امراض اور اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے۔ قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے کمپنیوں نے ادویات بنانا بند کر دی ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ڈریپ نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ملک میں اینستھیزیا کے علاوہ دیگر بیماریوں کے علاج کی ادویات کی بھی قلت ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.