دینہ میں 70 سالہ شخص اپنے ہی گھر کے سامنے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

دینہ میں 70 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ، حادثے کا شکار ہونے والا شخص گھر کے سامنے ریلوے لائن کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ ڈھوک اعوان کا 70 سالہ رہائشی عبدالرزاق گھر سے باہر نکلا اور گھر کے سامنے گزرنے والی ریلوے لائن کے ساتھ رات سا ڑھے 3بجے جا بیٹھا۔
اتنے میں پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل آگئی اور اس کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، گھر کے اہل خانہ کو اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔