اے این ایف کی دینہ میں کارروائی، بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش گرفتار

دینہ: اے این ایف نے دینہ میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق اے این ایف دینہ نے بدنامِ زمانہ چائنہ/ مائی شان گروپ جہلم کی ساتھی منشیات فروش ساجدہ بی بی کو دینہ میں منگلا بائی پاس روڈ پر نا کہ بندی کر کے 450 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ ANF دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔