دینہ میں ٹرانسفارمر چور متحرک، نامعلوم چور جی ٹی روڈ سے ٹرانسفارمر لے اڑے

0 40

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر لگا بجلی کا مین ٹرانسفارمر کو چور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ اتار کر اندر سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائل لے اڑے اور چور جاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی کا کنکشن مین تاروں کے ساتھ ڈائریکٹ کر گئے، صبح جب لوگوں نے دیکھا تو ٹرانسفارمر بجلی کے پول سے غائب تھا اور نیچے پڑا ہوا تھا جس کا سارا سامان اندر سے غائب تھا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل جی ٹی روڈ پر واقع گزشتہ رات نامعلوم چور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ بجلی کے مین ٹرانسفار مر کو نیچے اتار کر اندر سے لاکھوں روپے مالیت کی کوائل لے گئے جس کا نقصان لاکھوں روپے بتایا جاتا ہے اور جاتے جاتے گاؤں کی بجلی کی تاریں مین تاروں کے ساتھ ڈائریکٹ کر گئے جو ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واپڈا کے اہلکاروں کے علاوہ یہ کام کسی اور کا نہیں ہو سکتا، واپڈا کے اعلیٰ افسران اس کی فوری طور پر انکوائری کروائیں تاکہ واپڈا میں چھپی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ دینہ اور گردو نواح میں متعدد ٹرانسفارمر چوری ہونے کی وارداتیں ہو چکی ہیں مگر ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.