دینہ پولیس نے گمشدہ بچی کو لواحقین سے ملا دیا

0 45

دینہ: والدین کے ساتھ ختم پر آئی ہوئی بچی بچھڑ گئی، قریبی لوگوں نے گمشدہ بچی کو پولیس سٹی چوکی دینہ کے حوالے کر دیا، جن کی انتھک کوششوں کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مفتیاں دینہ کے رہائشی محمد مشتاق کی چھوٹی بچی اپنی فیملی کے ساتھ اپنے رشتہ داروں کے گھر ختم پر آئی ہوئی تھی اسی دوران گھر سے باہر نکل جانے پر راستہ بھول گئی اور ریلوے پھاٹک کے قریب روتی ہوئی بچی لوگوں کو ملی تو انہوں نے تلاش کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ کے حوالے کر دی۔

پولیس سٹی چو کی دینہ کے محمد راحیل اے ایس آئی نے کافی کوششوں کے بعد والدین کو تلاش کر لیا اور بچی جس کا نام صفہ بتایا جاتا ہے، پولیس سٹی چوکی دینہ نے والد محمد مشتاق کواس کی بیٹی حوالے کر دی جس پر والد محمد مشتاق نے پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.