دینہ: چک دریہ میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0 75

دینہ: چک دریہ میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز، چائلڈ سپیشلسٹ، آنکھوں کے سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات فراہم کیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک دریہ میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی، کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین کے علاج کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دی گئیں۔

کیمپ میں علاقہ معززین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے مجاز محمد ارشد نے بھی کیمپ میں شر کت کی، کیمپ میں مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کو کیمپ کے انعقاد پر ڈھیروں دعائیں دیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.