جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 10 سے زیادہ ملزمان گرفتار

0 13

دینہ: جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 10 سے زیادہ ملزمان کو گرفتا ر کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے 4 ملزمان ناصر محمود سلیم اللہ، گلالئی اور رضا خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ للِہ پولیس نے ساؤ نڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مزید تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم سمیع اللہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے دو پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان 1، یوسف 2، عثمان کے قبضہ سے 60 عد د پتنگین معہ دو عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزما ن طارق ولد کالا خان،شاہد خمودولد طارق محمود کے قبضہ سے ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل چور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے یونائیٹڈ 70CC موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.