دینہ میں اے این ایف نے پارسل کے ذریعے ہیروئن انگلینڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

0 371

دینہ میں اے این ایف کی بروقت کاروائی ،پارسل کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن انگلینڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں پارسل کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی 390گرام ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

مخبر کی اطلاع پر اے این ایف دینہ کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقامی کارگو آفس میں چھاپہ مارا جو کہ پارسل کے ذریعے سامان میں چھپی ہیروئن انگلینڈ جا رہی تھی۔

اے این ایف نے ہیروئن سمیت سامان قبضہ میں لے لیا اور نامعلوم افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ اے این ایف دینہ میں مقدمہ درج کر لیااور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.