گھی، آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

0 274

دینہ: گھی، آئل کی قیمتوں میں زبردست تیزی، درجہ سوم کے بعد درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

مہنگائی کا نا تھمنے والا طوفان، ضلع جہلم کے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر، درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، 460 روپے والے گھی کی قیمت 480روپے فی کلو ہو گئی۔ جبکہ درجہ دوم گھی کے 12کلو کے کارٹن کی قیمت 5424 روپے سے بڑھا کر 5664 روپے ہوگئی۔

صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خام مال کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے مزید سپلائی نا مگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے اژرات اوپن مارکیٹ میں آ رہے ہیں، ڈیلرز نے موجود سپلائی کو بلیک کردیا ہے، اس وجہ سے گھی آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

روز بروز کی مہنگائی سے تنگ شہری مزید پریشان، خریداروں کا کہنا ہے کہ گھی و آئل ہنڈیا کی بنیادی ضرورت ہے، مہنگے داموں بھی مجبورا خریدنا پڑتا ہے، جس سے کچن کا سارا بجٹ خراب ہوجاتا ہے

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت بلاز جواز اشیاء کی قلت پیدا کرنے اور مہنگائی کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرے تاکہ عام عوام کو دو وقت کی روٹی با آسانی میسر ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.