دینہ میں مسافر ہائی ایس جانور کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی، 5 خواتین سمیت 6 مسافر زخمی

0 456

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری ہائی ایس اچانک سامنے آنے والے جانور کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی، 5 خواتین سمیت 6 مسافر زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پیر شہاب کے مقام پر مسافروں سے بھری ہائی ایس جا رہی تھی کہ اچانک جانور سامنے آ جانے سے اس کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی جس سے مسافروں سے بھری ہائی ایس میں چیخ و پکار مچ گئی۔

ہائی ایس میں سوار 6 مسافر ہاجرہ بی بی زوجہ مشتاق، الیاس ولد مشتاق، امین بی بی زوجہ محمد یوسف، سفیہ بی بی زوجہ محمد یعقوب، راخیل بی بی زوجہ امانت اور زاہدہ بی بی زوجہ محمد نصیر شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.