دینہ: میر سٹریٹ منگلا روڈ میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

0 323

دینہ میں صفائی کی عدم توجہی کے باعث گلیوں اور محلوں میں گندگی کے ڈھیر، میر سٹریٹ منگلا روڈ میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، عوام پریشان نمازیوں کو مسجد میں جانے کے لیے شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ اور گردو نواح میں گلی محلوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف گندگی کے ڈھیر گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، میر محلہ میں اکثر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف گندگی کے ڈھیر ، نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں بند اور سارا گند گلیوں میں تیرتا ہوا نظر آتا ہے ہر طرف بدبو ہی بدبو، راہگیروں کے لیے راستہ بھی بند جبکہ مسجد میں جانے والے نمازیوں کے لیے بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اہل محلہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.