دینہ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک جا پہنچا

0 283

دینہ میں آٹے کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، 15 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک جا پہنچا، عوام کی چیخیں نکل گئیں، روز بروز قیمتیں بڑھنے سے عوام پریشان، انتظامیہ دفتروں تک محدود، عوام کا شدید احتجاج فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، روز بروز قیمتیں بڑھنے سے متوسط طبقہ بری طرح پس کر رہ گیا، رہی سہی کسر آٹا مالکان نے نکال دی۔

دینہ اور گردو نواح میں 15کلو آٹے کا تھیلا 2100روپے تک جا پہنچا غریب عوام کا دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ، چند روز قبل یہی 15کلو آٹے کا تھیلا 1400روپے تک فروخت ہو رہا تھا مگر دیکھتے ہی دیکھتے آٹا مافیا نے 1400 روپے 15 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک پہنچا دیا۔

غریب جب بازار سے آٹے کا تھیلا لینے جاتا ہے تو ریٹ سن کر سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے جبکہ اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ صبح گھر سے دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئی، غریب کو بے یارومددگا چھوڑ دیا، شہری بازار سے آٹا لیے بغیر بدعائیں دیتے ہوئے خالی ہاتھ گھر واپس آ جاتے ہیں۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارائے ہم پر ترس کھایا جائے اور مہنگائی کے طوفان کو روکا جائے تاکہ شہری دو وقت کی روٹی آسانی کے ساتھ کھا سکیں اور انتظامیہ بھی دفتر کے گرم کمروں سے باہر نکلیں اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.