پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔ فواد چوہدری

0 18

دینہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔


پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.