سول ڈیفنس کی دینہ میں کارروائیاں، منی پٹرول پمپ اور غیر قانونی گیس ری فلنگ ایجنسی سیل

0 35

دینہ: ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی دینہ میں کارروائیاں، منی پٹرول پمپ اور غیر قانونی گیس ری فلنگ ایجنسی کو سیل کر دیا جبکہ سیفٹی آلات نہ ہونے پر 4شاپنگ مالز کے چالان کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا اعوان نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل دینہ موٹا غربی میں منی پٹرول پمپ اور منگلا روڈ پر غیر قانونی گیس ری فلنگ ایجنسی کو سیل کر کے پولیس اسٹیشن دینہ میں مقدمہ درج کروا دیا، مزید فائر سیفٹی آلات نہ ہونے پر 4 شاپنگ مالز کو چالان بھی کیے۔

سول ڈیفنس آفیسر بوٹا اعوان نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی آئل ایجنسی یا گیس کی ری فلنگ کی اجازت نہیں ہے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی خرید و فروخت اور گیس ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جس کے لیے بلاتفر یق کارروائیاں جاری ہیں جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.