سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عنصر محمود (مرحوم) کے بھائی میاں ارشد محمود مرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی

دینہ: سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عنصر محمود( مرحوم ) کے بڑے بھائی اور میاں عمیر بوبی کے والد محترم میاں ارشد محمود مرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی، رسم قل کی تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں غلام محی الدین مرحوم کے صاحبزادے سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عنصر محمود مرحوم، میاں آصف، میاں ناصر محمود، میاں امجد محمود کے بھائی میاں عمیر بوبی کے والد محترم میاں ارشد محمود علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔
رسم قل کی تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عاشق، سابق وائس چیئر مین میاں عرفان ، چیئرمین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی، سابق کونسلرز قیصر خوشحال، تسفیر حیدر شاہ، خاور چوہان، میاں محمود، میاں سجاد، میاں ریحان عنصر، محمد زر، میاں عمران ، محمد جاوید، محمد اشرف، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
خصوصی دعا حضرت مفتی فضل رسول شاہد خطیب مرکزی جامع مسجد دینہ نے کی اور مرحوم میاں ارشد محمود کی درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔