دینہ میں نوسرباز دوکاندار سے خریداری کے بعد جعلی نوٹ تھما کر فرار

0 397

دینہ میں جعلی نوٹوں کی بھر مار کے باعث دوکاندار لٹنے لگے، نوسر باز بڑی چالاکی کے ساتھ شہرمیں خریداری کے بعد غائب ہو جاتے ہیں، مین بازار دینہ میں صبح سویرے نوسر باز دوکاندار سے خریداری کے بعد ہزار کا جعلی نوٹ تھما کر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں نوسر باز گرو متحرک جعلی نوٹوں کے ذریعے عوام کو لوٹنے لگے ، ہزار ہزار کے جعلی نوٹ تھما کر دوکاندارسے خریداری اور پیسے بھی واپس لے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز صبح سویرے مین بازار دینہ میں نوسرباز نے بڑی مہارت کے ساتھ امجد ارشد کریانہ اسٹور سے خریداری کی اور ہزار کا جعلی نوٹ تھما کر غائب ہو گیا، بعد میں نوٹ کو چیک کیا تو دیکھا کہ جعلی تھا۔

یا د رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے متعدد دوکانداروں کے ساتھ یہ واقع پیش آ چکا ہے جس کی وجہ سے دوکاندار حضرات سخت پریشان ہیں کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور شام کو دو وقت کی روٹی بھی پوری کرنا مشکل ہو گئی ہے۔

دوکاندار حضرات نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نوسربازوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوکاندار حضرات لٹنے سے بچ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.