دینہ میں نامعلوم چور 2 دکانوں کے تالے اور شٹر توڑ کر ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار

0 421

دینہ میں ایک ہی رات میں 2دوکانیں لُٹ گئیں، نامعلوم چور بڑی دلیری کے ساتھ تالے اور شٹر توڑ کر ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، آئے روز وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار، عوام پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ جو کہ مصروف ترین روڈ ہے، گزشتہ رات نامعلوم چور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ شٹر اور تالے توڑتے ہوئے ہزاروں روپے لے اُڑے، گلیکسی بیوٹی سیلون کے تالے توڑنے کے بعد اندر داخل ہو گئے، دراز کی تو ڑ پھوڑ کے بعد 12 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی۔

اسی کے ساتھ واقع دوکان قیوم آٹو ز سٹورز کے مالک قیوم شہزاد کی دوکان کے شٹر توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور دوکان میں پڑے خیراتی 2 عدد گلے اور دراز سے ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جب حسب معمول دوکاندار صبح اپنی دوکان پر پہنچے تو دیکھا تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور چور اپنا کام تمام کر چکے تھے۔

دینہ میں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں سے بچ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.