دینہ میں شدید دھند کا راج، کاروبار زندگی بری طرح متاثر

دینہ میں شدید دھند کا راج، کاروبار زندگی بری طرح متاثر، رات 10 بجے کے بعد شدید دھند نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم، ہیڈ لائٹس جلا کر رواں دواں رہیں، صبح سویرے دفاتر جانے والے ملازمین اور دوکانداروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں شدید دھند کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی، منگل کی رات 10 بجے کے بعد شدید دھند نے دینہ اور گردونواح کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جی ٹی روڈ پر ڈرائیور حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم رہی، بڑی اور دیگر گاڑیاں ہیڈ لائٹس جلا کر اپنے منظر کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ صبح ہوتے ہی دھند نے دفاتر جانے والے ملازمین اور دوکاندار حضرات کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، مقررہ وقت پر دفاتر نہ پہنچ سکے۔