قتل یا خودکشی؛ دینہ میں 55 سالہ شخص کی گلے میں پھندے کے نشان زدہ لاش برآمد

0 550

دینہ: قتل یا خودکشی، 55 سالہ شخص کی گلے میں پھندے کے نشان زدہ لاش برآمد، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ گھر کے اہل خانہ لاش کو آبائی علاقہ گوجرانوالہ میں لے کر جا رہے تھے کہ پولیس نے روک لیا اور لاش کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں منگلا روڈ پر واقع کیانی سٹریٹ میں قتل یا خودکشی کا واقع پیش آیا، اہل خانہ معاملے کو دبانے کے لیے آبائی علاقہ گوجرانوالہ میں لاش کو ایمبولینس کے ذریعے لے کر جا رہے تھے کہ پولیس سٹی چوکی دینہ کو بروقت اطلاع ہوئی جو موقع پر پہنچتے ہوئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم بھجوا دیا جبکہ 55 سالہ شخص تنویر کے گلے میں پھندے کے واضح نشان نظر آ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ معاملہ مشکوک دکھائی دے رہا ہے، حتمی رپورٹ آنے کے بعد واضع ہو جائے گا، اس کو ہارٹ اٹیک ہو ا ہے یا قتل یا خودکشی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں تنویر کی بیوی کا کہنا ہے کہ تنویر بہت پریشان رہتا تھا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ اصل حقائق رپو رٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوں گے جبکہ ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.