سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عنصر محمود (مرحوم) کے بھائی اور میاں عمر بوبی کے والد محترم انتقال کر گئے

دینہ کے معروف سیاسی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں غلام محی الدین (مرحوم) عرف باؤ گھماں کا بیٹا، سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عنصر محمود مرحوم ، میاں آصف محمود اور میاں امجد محمود میاں ناصر محمود کے بڑے بھائی، میاں عمر بوبی اور میاں عمیر کے والد محترم میاں ارشد محمود علالت کے باعث میانہ محلہ دینہ میں انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ دن 2بجے میانہ محلہ دینہ میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور کونسلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔