عمران خان کے ملک کو لگائے گئے زخم بھرنے میں کافی وقت لگے گا۔ چودھری وسیم اقبال

0 39

دینہ: تمام تر امیدوں کا محور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ہیں، عمران خان کے ملک کو لگائے گئے زخم بھرنے میں کافی ٹائم لگے گا، صرف مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل دینہ کے نوجوان رہنما چودھری وسیم اقبال آف منگولہ (حال مقیم اٹلی) نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست ملک پر قربان کر دی اور ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے فسادی شخص عمران کو حکومت سے باہر نکالا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جاری مسائل عمران خان حکومت کے چار سالہ دور حکومت کا نتیجہ ہیں۔ عمران خان اور اس کے حواریوں نے چار سالوں میں ملک پاکستان کو جی بھر لوٹا اور ابھی تک اپنی صوبائی حکومتوں میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ جس کا حساب مستقبل قریب میں مسلم لیگ (ن) ان سے لے گی۔

چودھری وسیم اقبال نے کہا قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی ملک کو ضرورت ہے،صرف وہی واحد رہنما ہیں جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب وہ عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔

چودھری وسیم اقبال نے کہا کہ 2023ء میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ عمران خان نے نوجوان نسل میں زہر گھول دیا ہے جس کو نکالنے میں وقت لگے گا مگر امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پاکستان انشاء اللہ دوبارہ ترقی کے ٹریک پر آئے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.