دینہ: چک اکا کے مقام پر ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ چک اکا کے مقام پر ٹرالر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کو دینہ میں جی ٹی روڈ پر چک اکا کے مقام پر ٹرالر اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 20 سالہ زریاب ولد محمد ندیم سکنہ سوہن تحصیل سوہاوہ ٹرالر کے ٹائر کے نیچے آ کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار 19 سالہ نوجوان اویس ولد محمد الیاس سکنہ ہڈالی دینہ زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پہنچ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی اور زخمی ہونے والے نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا۔