ضلع جہلم کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

0 10

دینہ: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور پنجاب یونیورسٹی میں 7جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب بھر کے اسکولز کی چھٹیوں میں 7 روز کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک ہوں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 جنوری سے اسکولز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا، اسکولز میں کلاسز کے آغاز پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری و نجی کالجز کی چھٹیوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے، پی یو میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔

اس سے قبل صوبہ بھر کے سکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.