دینہ میں لوڈر رکشہ جی ٹی روڈ پل سے نیچے جا گرا، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

دینہ: باجرے سے بھرا لوڈر رکشہ کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ڈرائیور سمیت دینہ پل سے نیچے جا گرا، رکشہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ آزاد شاہ کا رہائشی حاجی ناصر خان جو کہ جہلم سے دینہ اپنے لوڈر رکشہ پر باجرہ لے کر آ رہا تھاکہ دینہ پل کی چڑھائی چڑھتے ہوئے اچانک رکشہ کا ٹائر برسٹ ہو گیا جس سے رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا اور رکشہ ڈرائیور حاجی ناصر خان اپنے لوڈر رکشہ سمیت پل سے نیچے جا گرا۔
حادثہ سے رکشہ ڈرائیور حاجی ناصر حان شدید زخمی ہو گیا اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ، جاں بحق ہونے والا رکشہ ڈرائیور 7بچوں کا باپ تھا۔