نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو میں سالانہ فائرنگ مشق کا انعقاد

0 35

دینہ: انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو (II) جہلم سجاد حسین بھٹی نے سیکٹر نارتھ ٹو (II) جہلم میں سالانہ فائرنگ مشق کروائی سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو (II) نے سالانہ فائرنگ مشق سندھ رجمنٹ کی جفا کش فائرنگ رینج جہلم میں اہتمام کروایا۔

سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو (II) ایس پی سجاد حسین بھٹی نے افسران و ملازمان کے ساتھ خود بے فائرنگ مشق میں حصہ لیا اور فیلڈ افسران کا حوصلہ بڑھایا۔ سیکٹر نارتھ ٹو (II) جہلم میں بیٹ ہائے مندرا، سوہاوہ، سرائے عالمگیر اور پولیس لائن ہیڈ کوارٹر و ایس پی آفس کے تقریبا کے قریب 191 افسران و ملازمان نے اس تین روزہ فائرنگ مشق میں حصہ لیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران و ملازمان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بہتری کے لئے سیکٹر کمانڈر نے فائرنگ رینج پر افسران کو عملی نمونہ کے ساتھ اچھے فائر کے بنیادی اصول بھی بتائے اور بہترین کارکردگی پر زور دیا۔

مزید برآں سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو (II) جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی افسران و ملازمان کو یاد دلایا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قومی شاہراہ پر سڑک استعمال کنندگان کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

مزید برآں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو دیکھتے ہی سڑک استعمال کنندگان کو تحفظ اور قوانین پر عمل درآمد کا احساس ہونا چاہیے۔ سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو (II) سجاد حسین بھٹی نے کامیاب مشق کے انعقاد پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عامر جمیل اور ٹیم کی تعریف بھی کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.