دعوت اسلامی دینہ کے رہنما ہر دلعزیز و ملنسار شخصیت محمد اظہر حسین عطاری انتقال کر گئے

0 16

دینہ: دعوت اسلامی دینہ کے رہنما ہر دلعزیز شخصیت انتہائی ملنسار، نفیس اور اچھی طبیعت کے مالک شخصیت محمد اظہر حسین عطاری علالت کے باعث ٹھیکریاں دینہ میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کے انتقال کی خبر ملتے ہی دعوت اسلامی کے رہنماؤں سمیت علاقہ کی کثیر تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی، مرحوم محمد اظہر حسین عطاری چند روز قبل عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر چکے تھے۔

مرحوم محمد اظہر حسین عطاری کی نماز جنازہ جمعرات کی رات کو ٹھیکریاں دینہ والی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.