دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار وین کی ٹرک کو ٹکر، 3 افراد شدید زخمی

0 8

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار وین نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے وین میں سوار 3افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا، حادثہ میں وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چکوہا کے مقام پر تیز رفتار وین نے آگے جانے والے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے وین میں سوار 3 افراد زین ولد احسان سکنہ بھمبر آزاد کشمیر، محب اللہ ولد اشتیاق سکنہ بھمبر آزاد کشمیر اور محمد عمر خان ولد محمد افضل بھمبر آزاد کشمیر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.