عمران خان کے اعلان کے بعد راجہ یاور کمال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

دینہ: عمران خان کے اعلان کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، جہلم کے حلقے پی پی 25 سے منتخب ہونے والے ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے اپنے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سب سے پہلے جہلم کے ایم پی اے نے استعفے کا اعلان کردیا۔
جہلم کے حلقے پی پی 25 سے منتخب ہونے والے ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے اپنے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے راجہ یاور کمال خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر لبیک کہتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ پی پی25 سے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کر دیا ہے۔
کپتان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے میں اپنی پنجاب اسمبلی کی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔#BehindYouSkipper pic.twitter.com/PV5JW4WF8x
— Raja Yawar Kamal (@RajaYawarKPTI) November 26, 2022
پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ان ہی کے ساتھ ہیں، عمران خان نے راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے وائس پریزیڈینٹ چوہدری زاہد اختر بھی ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ یہ پنجاب سے پہلے ایم پی اے ہیں جنہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔