منہاج ماڈل ہائی سکول (بوائز) نیو جھنگ دینہ میں سکول کونسل کا اجلاس، مختلف امور زیر بحث آئے

دینہ: منہاج ماڈل ہائی سکول (بوائز) نیو جھنگ دینہ میں مورخہ 26 نومبر بروز ہفتہ سکول کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرپرسن سکول کونسل میڈم شمائلہ رشید، سیکرٹری سکول کونسل فیضان علی، ڈسپلن ٹیچر اختر محمد، والدین ممبران ابرار احمد، آفتاب احمد، جنرل ممبر محمد امتیاز لیبر انسپکٹر جہلم نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے جن میں ڈی ورمنگ مہم، غیر نصابی سرگرمیاں اور ڈسپلن کے امور شامل تھے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے دوران اجلاس سکول کا وزٹ کیا اور اجلاس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔