مرکزی امیر تحریک لبیک سعد حسین رضوی کی دینہ آمد، کارکنوں نے شاندار استقبال کیا

0 20

دینہ: مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان محمد سعد حسین رضوی کا دینہ آمد پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، لبیک یارسول اللہ کے بلند نعرے ، سعد حسین رضوی نے کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر محمد سعد حسین رضوی کا دینہ آمد پر تحریک لبیک کے امیر دینہ امجد رضوی کی قیادت میں کارکنوں کا جی ٹی روڈ پر محمد سعد حسین رضوی کا شاندار استقبال کیا۔

کارکنوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے نعرے بلند کیے ، محمد سعد حسین رضوی کارکنوں کا جوش دیکھ کر گاڑی سے باہر نکل آئے اور کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے اور رواتڑہ شریف میں عرس مبارک کی تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.