دینہ میں جیب تراش مذہبی جماعت کے متعدد کارکنوں کے موبائل فون اور بٹوے لے اڑے

0 253

دینہ میں جیب تراشوں نے استقبال کے لیے آئے ہوئے مذہبی جماعت کے متعدد کارکنوں کے موبائل فون اور بٹوے نکال کر کے لے گئے جبکہ کارکن اپنے قائد کے استقبال میں مگن رہے، کارکنوں کا منٹوں میں لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں چوروں نے تحریک لبیک کے متعدد کارکن جو کہ اپنے قائد محمد سعد حسین رضوی کے استقبال کے لیے دینہ جی ٹی روڈ پر کھڑے تھے ان کی آمد ہوتے ہی جیب تراش متحرک ہو گئے اور متعدد کارکنوں کے قیمتی موبائل فون اور اور کئی بٹوے جن میں ہزاروں روپے کی نقدی بتائی جاتی ہے نکال کر لے گئے۔

کارکن اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے میں مصروف رہے اور جیب تراش بڑی صفائی کے ساتھ کئی لوگوں کا صفایا کر گئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.