سینئر صحافی عرفان محبوب کی اہلیہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ کے سینئر معروف صحافی سابق صدر دینہ پریس کلب عرفان محبوب کی اہلیہ محترمہ بوہڑیاں میں انتقال کر گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ دن 4بجے بوہڑیاں دینہ میں ادا کی گئی ، جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دینہ کے نواحی علاقہ پرانا کھٹانہ یونین کونسل مغل آباد کے رہائشی دینہ کے معروف صحافی سابق صدر دینہ پریس کلب عرفان محبوب کی اہلیہ انتقال کر گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بوہڑیاں دینہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافیوں سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعدازاں دینہ پریس کلب کے ممبران و اراکین نے عرفان محبوب کی اہلیہ کی وفات پر ان سے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی ۔