جہلم میں مسلم لیگ ن کا ورکر کنونشن، دینہ سے مہر فیاض کی قیادت میں قافلے کی شرکت

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں ورکر کنونشن میں شرکت کے لیے گاڑیوں کا بہت بڑا قافلہ جہلم پہنچا، قافلے میں راجہ افرا سیاب کی قیادت میں لدھڑ سے بھی دینہ پہنچا اور راجہ کامران سیاب ، راجہ مبارک کیانی، شیخ اکرام الٰہی، راجہ لیاقت علی ، میاں عتیق ، چوہدری سہیل ظفر، حافظ محمد وسیم انور، میاں خاور، راجہ ساجد نواز ، راجہ نوید ، قیصر خوشحال سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی، میاں نواز شریف زندہ آباد ، دیکھو دیکھو شیر آیا کے نعرے لگاتے ہوئے جہلم کے لیے روانہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن میں شرکت کے لیے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں ایک بہت بڑا قافلہ روانہ ہوا جبکہ لدھڑ سے سابق چیئر مین یو نین کونسل راجہ افرا سیاب کی قیادت میں قافلہ دینہ پہنچا جہاں سے مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی ، راجہ کامران سیاب صدر بریڈ فورڈ یوکے ، سابق چیئر مین راجہ مبار ک کیانی، سابق چیئر مین چوہدری سہیل ظفر ، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق ، میاں خاور، حافظ محمد وسیم انور ، سابق جنرل کونسلر راجہ ساجد نواز ، قیصر خوشحال سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی تعداد موجود تھی۔
گاڑیوں کے بہت بڑے قافلے کے ذریعے جہلم ورکر کنونشن کے لیے روانہ ہوا، کارکنوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ (ن) کے بینرز اور میاں نواز شریف کے پورٹریٹ اٹھا رکھے تھے میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہے۔