کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، منگلا روڈ پر دینہ کی جانب سے سڑک پر باقاعدہ طور پر کام شروع ہو گیا

0 342

دینہ: کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، منگلا روڈ پر دینہ کی جانب سے سڑک پر باقاعدہ طور پر کام شروع ہو گیا، عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز کے بعد منگلا روڈ پر دینہ کی جانب سے باقاعدہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے جس پر مسافروں، ٹرانسپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے روڈ کو کارپٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کئی سالوں کے بعد بننے والی یہ سڑک دیرپا ثابت ہو۔ عوامی حلقوں نے سڑک کے دونوں جانب نالوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ نالوں کے بغیر سڑک کے ساتھ آبادیوں کو بارش کے موسم میں شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ منگلا روڈ گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی تھی۔ چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ھوتا تھا۔ علاقے کے لوگوں اور ٹرانسپورٹرز کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، سابق ن لیگ کی حکومت کے ایم پی ایز اور ایم این اے اس روڈ کی از سر نو تعمیر میں ناکام ہو گئے تھے اور یہی بات عام انتخابات میں ان کی شکست کا باعث بن گئی۔

تحریک انصاف کی حکومت کے ممبران اسمبلی کا سڑک کی دوبارہ سے تعمیر کا کریڈٹ جاتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.